ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور بیت المال میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور بیت المال میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے معروف مائیکرو فنانس بینک، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک (ٹی ایم بی) اور پاکستان بیت المال نے ملک کی خواتین میں مالیاتی معلومات کو فروغ دینے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔ معاہدے کے تحت بینک خواتین کو ڈیجیٹل اور رواءتی چینلز کے ذریعہ مختلف مالی لین دین کرنے اور کسی پریشانی کے بغیر کریڈٹ خدمات تک رسائی حاصل کرنے کے حوالے سے تربیت فراہم کرے گا ۔ یہ شراکت داری پاکستان بیت المال کے اقدام وومن امپاورمنٹ سینٹر کے تحت ہونے والی پیشرفتوں کے سلسلے کا حصہ ہے جو مستحق خواتین کو زندگی کی مختلف صلاحیتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں ۔ تربیت کا پہلا مرحلہ پاکستان کے چار شہروں میں قائم 12 مراکز سے شروع ہوگا ۔ ان میں سے سات کراچی، تین لاہور، ایک راولپنڈی اور ایک اسلام آباد میں واقع ہیں ۔ تربیت کے دوران خواتین کو بینکنگ کی بنیادی باتوں کے بارے میں سکھایا جائے گا جیسے کہ بینک اکاوَنٹ کس طرح کھولنا ہے، اس کے علاوہ رقم کی منتقلی اور وصولی، مالی لین دین کے دوران احتیاطی تدابیر، مختلف قسم کی ادائیگوں سے متعلق معلومات اور یہ کہ ان کے اپنے کاروبار کے قیام میں مدد کے لئے یہ معلومات کس طرح انہیں مدد فراہم کر سکتی ہے ۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور سی ای او محمد مدثر عاقل نے اس موقع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا کردارتیزی سے وسعت اختیار کر رہا ہے ۔ ان کی شراکت کے باوجود خواتین کے ایک بڑے حصہ میں ابھی بھی مالی لین دین انجام دینے کے لئے ضروری معلومات کا فقدان ہے ۔ معاشرے میں دیہی اور حتیٰ کہ شہری علاقوں کی خواتین کا ایک بہت بڑا حصہ وسائل کے حوالے سے محدود ہے ۔ یہ شراکت داری ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے وژن میں ایک اور بڑا قدم ہے جو عوام میں مالی شمولیت لانے کے لئے ایسے افراد کو عملی طور پر معلومات فراہم کرتا ہے جو اس کو حاصل کرنے سے قاصر ہیں ۔ اس اقدام سے مستحق خواتین کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنے اور اپنے خاندانوں اور ملکی معیشت میں زیادہ موثر کردار ادا کرنے کے لئے بہتر منزل تلاش کرنے میں مدد ملے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...