پی ٹی سی ایل کی سر سبز پاکستان اور توانائی کی بچت کیلئے سولر سسٹم کی تنصیب

    پی ٹی سی ایل کی سر سبز پاکستان اور توانائی کی بچت کیلئے سولر سسٹم کی تنصیب

  



کراچی(پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے کلین گرین پاکستان موومنٹ کی حمایت کرتے ہوئے اپنے ہیڈ کوارٹر، ریجنل دفاتراور ایکس چینجز میں سولر سسٹم نصب کرنے کے جامع منصوبے کا آغاز کر دیا جسکا مقصد توانائی کی بچت اور مالیاتی تحفظ کرنا ہے ۔ منصوبے کے تحت پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل کی 700 سے زائد تنصیبات کو سولر سسٹم پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ بڑی تنصیبات تک سولر سسٹم کی توسیع کے تحت 180 ;7586; کا سولر سسٹم پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر پر نصب کر دیا گیا ہے ۔ سعد مظفر وڑاءچ،چیف ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن آفیسر، پی ٹی سی ایل، نے کہا ’’ ہم قومی کمپنی ہونے کے ناطے ملک میں ماحولیاتی تحفظ اور کاربن کی مقدار کم کرنے کے ا قدامات پر ہ میں فخر ہے ۔ پی ٹی سی ایل میں سولر پاور سسٹم کی تنصیب سے ہمارے پاس بجلی پیدا کرنے کا محفوظ متبادل نظام موجود ہے جس سے حیاتیاتی ایندھن جیسے کہ کوئلہ اور گیس کو ختم کیا جائیگا اور گرڈ پر اپنے انحصار کم کرتے ہوئے ہوا، پانی اور زمینی آلودگی کو کم کرنے میں مدد گار بھی ثابت ہو گا ۔ ‘‘کلین گرین موومنٹ کے تحت پی ٹی سی ایل نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تعاون سے بلوچستان میں مینگروکے بیچ لگائے ہیں جبکہ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان پی ٹی سی ایل ہیڈ کورارٹر کو گرین آفس بھی قراردے چکا ہے ۔ بلوچستان کے دیہی اور شہری علاقوں میں جنگلات کی کمی اور صفائی ستھرائی کے خراب صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ٹی سی ایل نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تعاون سے اقدامات کئے ہیں جبکہ آئندہ پانچ برسوں کے دوران پی ٹی سی ایل ساءٹس پر 2 لاکھ درخت لگانے کا کام بھی جاری ہے ۔ کاغذ کے کم سے کم استعمال اور درختوں کی حفاظت کیلئے پی ٹی سی ایل اپنی صارفین کو پی ٹی سی ایل ویب ساءٹ،ٹچ ایپ اور ہیلپ لائن 1218 کے ذریعے ای بلنگ کا آپشن فراہم کر رہاہے ۔ قومی کمپنی ہونے کے ناطے پی ٹی سی ایل ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز پاکستان کیلئے اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر