نیسلے اور سی ای جے کاصحافیوں کےلئے ورکشاپ کا انعقاد

نیسلے اور سی ای جے کاصحافیوں کےلئے ورکشاپ کا انعقاد

  



لاہور (پ ر)نیسلے پاکستان نے سینٹر فار ایکسیلنس ان جرنلزم ( ;676974;) کے اشتراک سے غذائیت اور صحت کی رپورٹنگ سے منسلک صحافیوں کےلئے ’’غذائیت اور صحت کی رپورٹنگ کے بارے میں بنیادی اصول: غذائیت بطور خبر کا ذریعہ‘‘ کے عنوان پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ ورکشاپ میں متعدد پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا تنظیموں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی ۔ ورکشاپ کی قیادت ;676974; کے ڈائریکٹر کمال صدیقی نے کی جبکہ غذائی ماہرین، پالیسی ایکسپرٹ کے ساتھ ساتھ سنیئر صحافیوں نے موضوع پر لیکچر دیا ۔ یہ کورس صحت اور بزنس رپورٹنگ کرنے والے نو آموز اور درمیانی تجربہ کے حامل صحافیوں کےلئے ترتیب دیاگیا تھا ۔ ورکشاپ کے دوران پاکستان میں غذائیت کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی اور پاکستان میں غذائی قلت کی وجوہات کو اجاگر کیا گیا ۔ ورکشاپ کے دوران پاکستان کے صحت کے نظام ، پالیسیوں اوراس حوالے سے اہم ایشوز پر سیشنز رکھے گئے ۔ غذائی سروے پاکستان 2019 کے مطابق بچوں کی نشوونما پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے، غذائی کمی کے باعث 12 ملین بچوں کی نشوونما ان کی عمر سے کم رہ جاتی ہے اور فولاد کی کمی ;65;nemia (خون کی کمی ) کا باعث بنتی ہے ، جسکے نتیجے میں آدھے سے زائد ( 53;46;7فیصد) پاکستانی بچے خون کی کمی جبکہ 5;46;7 فیصد شدیدخون کی کمی کا شکار ہیں ۔

تربیتی ورکشاپ پر اظہار کرتے ہوئے نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ امور کے سربراہ وقار احمد نے کہا کہ غذائیت، صحت اور خوشحالی کے بارے میں آگاہی اچھی صحت اور خوشحالی کےلئے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی ) 3 سے متعلق ہمارے عزم کا حصہ ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بچے غذائیت اور جسمانی سرگرمی کی قدر و قیمت کو سمجھیں اور صحت مند زندگی گزاریں ۔ اس طرح کی تعلیمی ورکشاپ ہمارے مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوتی ہیں کیونکہ صحافی بچوں اور والدین میں غذائیت اور صحت مند زندگی کے حوالے سے نہ صرف آواز بلند کرتے ہیں بلکہ معلومات بہم پہنچاتے ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ای جی کے ڈائریکٹر کمال صدیقی نے کہا کہ غذائیت اور صحت بہت اہم شعبے ہیں لیکن جب بات رپورٹنگ کی ہوتو انہیں عام طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم صحافیوں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اس حوالے سے کام کریں اور بہتر رپورٹنگ کریں ۔ ورکشاپ کے شرکاء نے میڈیا میں صحت اور غذائیت سے متعلق موجودہ خبروں کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے رپورٹنگ میں خلا کو پر کرنے کےلئے طریقوں پر گفتگو کی ۔

مزید : کامرس