اسلام آباد‘ویمن چیمبر کی دو روزہ نمائش کل سے شروع ہوگی

    اسلام آباد‘ویمن چیمبر کی دو روزہ نمائش کل سے شروع ہوگی

  



اسلام ;200;باد( ;200;ن لائن )اسلام آبادویمن چیمبرآف کامرس کی بانی صدر ثمینہ فاضل نے کہا ہے کہ پانچواں اسلام آبادایکسپو چودہ اور پندرہ دسمبر کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے تاجر خواتین شرکت کر رہی ہیں ۔ ملک کی سب سے بڑی خواتین کی نمائش میں بینکوں ، موبائل کمپنیوں ، کثیر القومی کمپنیوں ، این جی اوز، اعلیٰ حکام اور مختلف سفارتکار شرکت کریں گے ۔ اسلام آباد ایکسپو خریداری اور تفریح کے علاوہ سیکھنے سیکھانے تجربہ حاصل کرنے اور نئے روابط استوار کرنے کا نادر موقع ہوگاجس میں ملک بھرسے خواتین اور دستکار شرکت کر رہی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم عورتوں کے لئے خوشحال مستقبل کو یقینی بنانا چاہتے ہیں جس کے لئے انکی مصنوعات کو اندرون وبیرون ملک روشناس کروا کے انھیں با اختیار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ یہ نمائش ہاتھ سے تیار کئے گئے ملبوسات، دستکاری، سجاوٹ، زیورات، فرنیچر، قیمتی و نیم قیمتی پتھر، پرس، موبائل کور، اور کھانے کی اشیا کا کاروبار کرنے والی خواتین کو اپنی مصنوعات روشناس کروانے اور نئی منڈیاں تلاش کرنے میں مدد دے گی ۔ اسلام آباد ویمن چیمبر خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور اسلام آباد ایکسپواسی کوشش کی ایک کڑی ہے ۔ مستقبل میں بھی ایسی کوششیں جاری جاری رکھی جائیں گی ۔

مزید : کامرس