ایمریٹس کی میکسیکو سٹی کےلئے افتتاحی پرواز کا آغاز

  ایمریٹس کی میکسیکو سٹی کےلئے افتتاحی پرواز کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر)ایمریٹس نے میکسیکو کے سفر کے لئے دبئی سے براستہ بارسلونا افتتاحی پرواز کا آغاز کیا ہے ۔ ایمریٹس کا بوئنگ777-200 ایل آر میکسیکو سٹی کے مقامی وقت کے مطابق سوا چار بجے لینڈ کرگیا ، یہ ایمریٹس کی میکسیکو کے لئے پہلی مسافر پرواز ہے ۔ ایمریٹس کی افتتاحی پرواز ای کے 255 میں وی آئی پی مہمانوں کے ساتھ ذراءع ابلاغ کے نمائندے بھی سوار تھے جن کا میکسیکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واٹر کینن کے ساتھ خیرمقدم کیا گیا ۔ ایمریٹس کے سینئر وائس پریذیڈنٹ کمرشل آپریشنز امریکاز سالم عبیداللہ نے کہا، ;34;ہم ایمریٹس کی تاریخ میں نئے باب کے آغاز پر پرجوش ہیں جو دبئی اور میکسیکو سٹی کے درمیان بارسلونا کے ذریعے بلاتعطل رابطے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ ہ میں توقع ہے کہ اس سروس سے طلب بڑھے گی اور کاروبار کے رجحان میں اضافہ ہوگا اور فرصت کے لمحات گزارنے کے ساتھ ان مارکیٹوں میں سیاحت و تجارت کو فروغ ملے گا ۔ ;34; ;34;ایمریٹس کی بارسلونا کے ذریعے میکسیکو آمد کے پیچھے بہت منصوبہ بندی اور محنت ہے ۔ ہم اسپین اور میکسیکو میں حکام اور اپنے پارٹنرز کی جانب سے اس نئے روٹ کے لئے تعاون پر مشکور ہیں اور مسافروں کو اپنی منفرد اور ایوارڈ یافتہ خدمات کی فراہمی کے لئے پرامید ہیں ۔ ;34; میکسیکو سٹی کے لئے افتتاحی پرواز سرانجام دینے والے جہاز بوئنگ 777-200 ایل آر میں 38 بزنس کلاس نشستیں جبکہ اکانومی کلاس میں 264 نشستیں ہیں ۔ بزنس کلاس کی نشستیں اسی ڈیزائن سے مزین ہیں جس طرح ایمریٹس کی جدید ترین ہموار نشستوں کی شکل دی گئی ہے اور آرام دہ سفر کے لئے اب یہ دو انچ چوڑی ہیں ۔ نئی بزنس کلاس کے کیبنز میں سوشل ایریا بھی ہے ، یہ منفرد خصوصیت بوئنگ 777-200 ایل آر بیڑے میں شامل ہے ۔ اس کے منی لاوَنج ایریا میں مسافردوران سفر کھانے کی مختلف اشیاء کے ساتھ مختلف اقسام کے مشروبات سے بھی محظوظ ہوسکتے ہیں ۔

اکانومی کلاس کی نشستوں کے لئے بھی فل لیدر کا ہیڈ ریسٹ ہے اور اسکی عمودی کشادہ نشستوں کے ساتھ لچک دار پینلز ہیں ۔ تمام کلاسوں کے مسافر ایوارڈ یافتہ آئس پر 600 موویز کے ساتھ 4500 چینلز سے آن ڈیمانڈ انٹرٹینمنٹ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔ اس جہاز کی تمام کلاسز میں وائی فائی اور لائیو ٹی وی کی سہولت میسر ہے ۔

مزید :

کامرس -