کاشتکار وں کو سن فلاور کی منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

  کاشتکار وں کو سن فلاور کی منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (بیورورپورٹ) محکمہ زراعت نے سن فلاور کی منظور شدہ اقسام کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ بہاولپور ، رحیم ےار خاں ،خانیوال ، ملتان ، وہاڑی ، بہاولنگر ، مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازیخان کے کاشتکار ہائبرڈ اقسام ہائی سن 33، ہائی سن 39، این کے 278، ایف ایچ 331، ڈی کے 4040، جی 101، 64-;65;-93 کی کاشت ےکم جنوری سے شروع کرکے31جنوری تک مکمل کر لیں اور کاشت کےلئے بھاری میرا زمین کے انتخاب سمیت شرح بیج کو 2تا اڑھائی کلو گرام فی ایکڑ رکھا جائے جس کا اگاءو 90 فیصد سے زیادہ ہونا چاہیے ۔

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار زمین کی تیاری کےلئے ہل پوری گہرائی تک چلائیں تاکہ پودے کی جڑیں گہرائی تک جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اچھے اگاءو کےلئے صاف ستھرے و دوغلے بیج کے انتخاب سمیت فصل کو قطاروں میں کاشت اورقطاروں کا درمیانی فاصلہ سوا دو تا اڑھائی فٹ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاشی علاقوں میں 12انچ رکھا جائے اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ بیج وتر میں کاشت کیا جائے اور بیج کی گہرائی زیادہ سے زیادہ 2انچ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھیلیوں پر کاشت کرنا ہو تو کھیلیاں رجر سے شرقاً غرباً نکالیں ۔ انہوں نے بتایاکہ سن فلاور کو پلانٹر ، ٹریکٹر ڈرل ےا سنگل روکاٹن ڈرل ،پوریا کرایا ڈبلنگ (چوکہ) کے ذریعے بھی کاشت کیا جا سکتا ہے ۔

مزید :

کامرس -