کاشانہ سکینڈل، خود مختار کمیٹی بنانے کی درخواست، ڈی سی لاہور، جواب سمیت طلب

کاشانہ سکینڈل، خود مختار کمیٹی بنانے کی درخواست، ڈی سی لاہور، جواب سمیت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)کاشانہ دارالامان سکینڈل کی تحقیقات کے لئے خود مختار کمیٹی بنانے کے لئے دائر درخواست پرلاہورہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر ڈی سی لاہور کوجواب سمیت طلب کرلیا۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے رکشہ یونین کے صدر مجید غوری کی طرف سے دائر اس درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ پولیس یا ایف آئی اے سے معاملے کی انکوائری کرائی جائے گی،عدالت نے خبر دار کیاکہ آئندہ تاریخ سماعت پرڈی سی لاہور پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے،فاضل جج نے عدالت میں موجود کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ سے استفسارکیا کہ معالہ سنگین نوعیت کا لگتا ہے حقیقت سے آگاہ کیاجائے،سابق سپرنٹنڈنٹ نے کہا بچیوں کی چھوٹی عمرمیں زبردستی شادیاں کی جاتی ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ پولیس یا ایف آئی اے سے معاملے کی انکوائری کرائی جائے گی، درخواست گزار نے کہا کہ عدالت شفاف تحقیقات کے لئے خود مختار کمیٹی بنانے کا حکم دے،عدالت نے مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔
کاشانہ سکینڈل