پنجاب بھر میں بارش،سردی میں اضافہ،بجلی کا طویل بریک ڈاؤن
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور پاکپتن سمیت مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔لاہور اور اس کے گردونواح میں گزشتہ رات سے بارش اور رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث لیسکو کے 160 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ فیڈر ٹرپ کرنے سے شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔
راوی روڈ، بادامی باغ، مصری شاہ، شاد باغ، گلشن راوی، سمن آباد، چوبرجی، نواں کوٹ، شاہدرہ، ایبٹ روڈ اور شملہ پہاڑی کے متعدد علاقوں میں بجلی بند رہی۔ ادھر فیصل آباد سمیت گردونواح کے علاقوں میں تیز بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 اور کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بارش،موسم