پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح زرداری کا ذاتی معالجین سے علاج ہے، چانڈیو

پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح زرداری کا ذاتی معالجین سے علاج ہے، چانڈیو

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پہلی ترجیح اپنے قائد سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا ان کے ذاتی معالجن سے بہترین علاج ہے اللہ کرے کہ وہ جلد سے جلد صحت یاب ہو جائیں پھر وہ یقینی طور پر بھرپور عملی سیاست میں بھی حصہ لیں گے تاہم وہ جیل سے بھی ہمیں سیاسی طور پر راہنمائی دیتے رہیں گے اور اب بھی جب ان کی صحت اجازت دے گی توان سے سیاسی گائیڈ لائن لیتے رہیں گے۔”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری جیل میں ہون یا پھر ہسپتال میں وہ ایک سیاسی لیڈر ہیں اور سیاسی لیڈر جہاں بھی ہوں وہ اپنی جماعت اور قوم کی راہنمائی کرتے رہتے ہیں اس وقت ان کی جلد صحت یابی ہماری اولین ترجیح ہے حکمرانوں نے انہیں بلاوجہ جیل میں بند کرکے انہیں کافی کمزور کردیا ہے ان کا کئی کلو وزن بھی کم ہو گیا ہے اور وہ ان کے بلا وجہ قید کرنے اور بروقت علاج نہ کروانے کی وجہ سے مختلف بیماروں میں بھی مبتلا ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک ہماری احتجاجی سیاسی تحریک کا تعلق ہے تو وہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں جاری ہے وہ اٹھارہ دسمبر کو لاہور میں ورکروں سے خطاب کریں گے اور پھر بی بی شہید کی برسی کے موقع پر راولپنڈی میں خطاب کریں گے اسی طرح سے ان کے جلسوں کے شیڈول کا پارٹی پہلے ہی اعلان کر چکی ہے۔

چانڈیو

مزید : صفحہ اول


loading...