دوستوں کے مذاق نے دوست کی جان لے لی

دوستوں کے مذاق نے دوست کی جان لے لی
دوستوں کے مذاق نے دوست کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) بلدیہ جنگل سکول کے قریب دوستوں کے مذاق نے دوست کی جان لے لی، ہلاکت کا واقعہ دوستوں کی جانب سے پیٹ میں ہوا بھرنے کے وجہ سے پیش آیا تھا۔

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے جنگل اسکول مشرق کوچ اڈے کے قریب جسم میں ہوا بھرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں متوفی کی شناخت 45 سالہ نور شیر کے نام سے ہوئی اس حوالے سے واقعے کا عینی شاید سمیع اللہ نے بتایا کہ نور شیر مشرق کوچ کا ڈرائیور اور اس کے ساتھ کوچ پر کنڈیکٹر کا کام کرتا ہوں واقعے میں متوفی کے 2 دوستوں ثنا اللہ اور اسد نے مذاق میں گاڑیوں کے ٹائروں میں بھرنے والی ہوا نور شیر کے پیٹ میں بھری جس کے باعث اس کی اچانک طبعیت بگڑنے لگی اور وہ دونوں اسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیکر پہنچے تو وہ دم توڑ چکا تھا جبکہ اس کے منہ سے جھاگ بھی نکل رہے تھے اس صورتحال سے خوفزدہ ہو کر دونوں دوست پولیس کے آنے سے قبل ہی اسپتال سے فرار ہوگئے۔

ایکسپریس کے مطابق عینی شاہد کا کہنا تھا کہ متوفی اور فرار ہونے والے تینوں بچپن کے دوست ہیں ، متوفی نور شیر 6 بچوں کا باپ اور سائٹ کے علاقے فرنٹیئر کالونی کا رہائشی تھا ، اس حوالے سے مدینہ کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ واقعہ مذاق میں پیش آیا تھا یا کوئی اور وجہ تاہم پولیس متوفی کے دونوں دوستوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے اور ان کی گرفتاری کے بعد صورتحال مزید واضح ہو سکے گی۔