کراچی میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کی ٹکٹ کی قیمت اتنی کم رکھ دی گئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

کراچی میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کی ٹکٹ کی قیمت ...
کراچی میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کی ٹکٹ کی قیمت اتنی کم رکھ دی گئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک سری لنکا کراچی ٹیسٹ کے ٹکٹس کی فروخت جاری ہے جس کی قیمت پچاس روپے رکھی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیڈیم کے 14 میں سے 7انکلوژرزکے ٹکٹ دستیاب ہیں، دیگر 7کے ٹکٹس مختلف تعلیمی اداروں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے، اقبال قاسم،نسیم الغنی، وسیم اکرم، قائد، جاوید میانداد، فضل محمود اور عمران خان انکلوژرز کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے تاہم سست روی سے فروخت ہونیوالے ٹکٹ کی قیمت 50روپے رکھی گئی ہے۔دوسری جانب کوریئر کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ مخصوص مراکز پر ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں،آن لائن ٹکٹ زیادہ فروخت ہو رہے ہیں،یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ 19دسمبر سے شروع ہوگا۔

مزید : کھیل