انتخابات میں اکثریت نہ ملنے پربرطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن کا عہدہ چھوڑنے کااعلان
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ کے الیکشن برائے دوہزار انیس کے نتائج سامنے آگئے،وزیراعظم بورس جانسن کی کنزرویٹوپارٹی نے میدان مارلیا ہے اور وہ مطلوبہ ہدف سے کہیں زیادہ نشستیں جیت کر پہلے نمبر پرہے۔
تاریخی الیکشن میں بھرپور سپورٹ اور ووٹ دینے پر بورس جانسن نے ملک بھر خصوصا اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کیاہے۔انہوں نے کہا یہ تاریخی انتخابات تھے۔دوسری جانب کنزرویٹو کی حریف جماعت لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نے الیکشن میں شکست تسلیم کرتے ہوئے پارٹی کی قیادت چھوڑنے کااعلان کردیاہے۔انہوں نے کہا وہ شکست تسلیم کرتے ہیں،یہ رات لیبر پارٹی کیلئے مایوسی کی رات ہے۔
برطانیہ میں عا م انتخابات برطانیہ کے عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔چھ سو پچاس میں سے پانچ سوسے زائد نشستوں کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ کنزرویٹو پارٹی نے کامیابی کیلئے مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔