انٹرویو کے دوران امریکی خوبرولڑکی نے حسن علی کو ایسی بات کہہ دی کہ کھلاڑی سن کر ہکے بکے رہ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کا یوٹیوب چینل تیزی کے ساتھ عوام میں مقبول ہوا جس میں وہ کرکٹ سے متعلق اپنے تجزیے بھی عوام کیلئے جاری کرتے ہیں تاہم اس مرتبہ انہوں نے حسن علی اور امریکہ سے آئی خوبرو لڑکی کو مہمان بنایا اور امریکی لڑکی نے دوران گفتگو اچانک اردو بول کر حسن علی کے ہوش ہی گم کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے میزبانی کے فرائض امریکی لڑکی ” جیلین ری ہوڈز “ کے حوالے کی کہ وہ حسن علی سے کچھ سوالا ت کریں ، جیلن نے حسن علی کو مخاطب کرتے ہوئے انگریزی میں پوچھا کہ ” سب سے زیادہ دلچسپ چیز بطور کھلاڑی آپ نے اپنے سفر میں کونسی سیکھی ہے ؟“ جس پر حسن علی نے انگیریز ی میں جواب دینے کی بھر پور کوشش کی لیکن وہ کافی مشکل کا شکار رہے اور جب حسن علی کو مشکل زیادہ ہونے لگی تو اچانک جیلن نے اردو بول کر حسن علی کے ہوش اڑا دیئے اور وہ زور زور سے ہنسنے کے علاوہ بہت زیادہ حیران ہوئے ۔ جیلین نے کہا کہ ” ارے حسن بھائی رہنے دو “ ۔
اس موقع پر وہاں موجود شعیب اختر نے اس سرپرائز کو خوب انجوائے کیا اور ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے، شعیب نے جیلین کو مخاطب کرتے ہوئے مذاق کیا کہ ”آپ نے حسن کو بھائی کیوں کہا؟©“ جس پر حسن علی بولے کہ ”میری شادی ہو گئی ہے “۔ شعیب اختر نے بتایا کہ یہ جیلین ہے جو کہ اکثر پاکستان آتی رہتی ہیں اور انہوں نے نہایت ہی کم وقت میں اردو سیکھ لی ہے اور بہت اچھی بولتی ہیں ۔ امریکی خوبرو لڑکی کا کہناتھا کہ وہ لاہور میں جوہر ٹاﺅن میں رہتی ہے جبکہ شہر میں گھومنے کیلئے موٹر سائیکل کا استعمال کر تی ہے ۔