پاکستان کے کارکردگی اہداف پورے،45کروڑ ڈالرکی اگلی قسط کی منظوری کیلئے اجلاس 19 دسمبر کوہوگا،آئی ایم ایف

پاکستان کے کارکردگی اہداف پورے،45کروڑ ڈالرکی اگلی قسط کی منظوری کیلئے اجلاس ...
پاکستان کے کارکردگی اہداف پورے،45کروڑ ڈالرکی اگلی قسط کی منظوری کیلئے اجلاس 19 دسمبر کوہوگا،آئی ایم ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 19 دسمبر کو طلب کرلیاگیا۔پاکستان کیلئے 45کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 19 دسمبر کو طلب کرلیاگیاہے جس میں پاکستان کیلئے 45کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دیئے جانے کاامکان ہے۔
آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ 6 ارب ڈالر کا قرض پروگرام جاری ہے،پاکستان کے پہلے معاشی جائزے پر نومبرمیں اسٹاف کی سطح پرمعاہدہ ہو چکاہے ایگزیکٹو بورڈ پہلے معاشی جائزے کی رپورٹ پر غور کرے گا ۔ انہوں نے کہاپاکستان نے تمام کارکردگی اہداف پورے کیے، قرض پروگرام کے تحت مالی ضروریات کی یقین دہانیوں پرعمل کیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -