مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی اور معروف رہنما کی ڈگری جعلی نکلی ، حیران کن انکشاف
بہاولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے رکن رانا عبدالروف کی ” بی اے “ کی ڈگری جعلی نکلی ہے ، وہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 239 سے کامیاب ہوئے تھے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی نے لیگی ایم پی اے رانا عبدالروف کی ڈگری کو منسوخ کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکشن کے مطابق بہاول نگر سٹی سے مسلم لیگ ن کے منتخب ہونے والے ایم پی اے رانا عبدالرو¿ف کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر یونیورسٹی کے چانسلر اور گورنر بلوچستان نے ڈگری کو منسوخ کر دیا ہے۔رانا عبدالروف نے 2008 کے جنرل الیکشن میں بی اے کی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی جسے سابق ایم پی اے راو اعجاز علی خان نے چیلنج کیا تھا۔رانا عبدالروف 2008، 2013 اور 2018 میں مسلسل تیسری مرتبہ ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔رانا عبدالروف مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ہیں اور مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا پاکستان کے ہیڈ رانا عاطف رو¿ف کے والد ہیں۔
رانا عبدالروف نے 2018 کے عام انتخابات میں 42 ہزار 495 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مخالف پی ٹی آئی کے امیدوار احتشام الحق نے 25 ہزار 658 ووٹ حاصل کیے ۔