آصف زرداری کے قریبی شخص کو بھی ضمانت مل گئی ، پیپلز پارٹی کیلئے بڑی خوشخبری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری کے بعد ا ن کے قریبی شخص اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کی بھی آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں ضمانت منظور ہو گئی ہے اور عدالت نے رہائی کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیاہے ۔آغا سراج درانی کے علاوہ آغا مسیح الدین ، طفیل احمد ، مٹھا خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کی گئی ہے ۔
سندھ ہائیکورٹ نے تمام ملزمان کو 10 ،10 لاکھ روپے کے مچلکے اور پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے ، عدالت نے تمام ملزمان کا نام بھی ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے حکم دیاہے ۔آغاسراج دورانی کو نیب نے 20 فرور ی 2019 کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں حراست میں لیا تھا ،ریفرنس میں آغا سراج درانی ، اہلیہ چار بیٹیاں اور دو بیٹے مفرور ہیں ۔