ایم کیوایم نے پاکستان کے صوبوں کی تعدا د 4 سے بڑھا کر کتنے کرنے کا مطالبہ کر دیا ؟ بڑی خبر آ گئی ، بل قومی اسمبلی میں جمع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی مومنٹ نے پاکستان کے صوبوں کی تعداد چار سے بڑھا کر 8 کرنے کامطالبہ کر دیاہے اور بل قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیاگیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس دوران ایم کیوایم نے پاکستان کے آٹھ صوبے بنانے کامطالبہ کر دیاہے ، ایم کیوایم کی رہنما رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیاہے ، بل کے مطابق ایم کیوایم نے پنجاب کے تین ، سندھ اور کے پی کے کے دو ، دو صوبے بنانے کا مطالبہ کیاہے ۔
نجی ٹی وی جی این این نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے جمع کروائے گئے بل کے متن میں کہا گیاہے کہ سینٹ کی نشستیں 104 سے بڑھا کر 188 کر دی جائیں ، اسی طرح جو آٹھ صوبے ہوں گے ، ان کی 22 نشستیں ہو گی جبکہ فاٹاکی آٹھ اور اسلام آباد کی چار نشستیں ہوں گی ، تاہم ہمارے ذرائع کے مطابق فاٹا کی نشستیں آئندہ انتخابات میں ختم ہو جائیں گی ۔