اکتیس جنوری تک یورپ سے نکل جائیں گے،الیکشن میں کامیابی ملتے ہی بورس جانسن نے بڑااعلان کردیا

اکتیس جنوری تک یورپ سے نکل جائیں گے،الیکشن میں کامیابی ملتے ہی بورس جانسن نے ...
اکتیس جنوری تک یورپ سے نکل جائیں گے،الیکشن میں کامیابی ملتے ہی بورس جانسن نے بڑااعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بورس جانسن نے کہاہے کہ یورپ سے انخلا کا عمل اکتیس جنوری تک یقینی بنائیں گے۔ آئیں مل کربریگزٹ کا مسئلہ حل کریں۔
الیکشن میں پارٹی کی کامیابی یقینی ہوجانے کے بعدوزیراعظم بورس جانسن نے پارٹی ورکرزسے خطاب کیا ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام نے ہم پر اعتماد کیاان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اوراپنے وعدوں کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا لوگوں نے انہیں بڑا مینڈیٹ دیا ہے جو انہیں بریگزٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے میں مدد دے گا۔یورپ سے انخلا کا عمل اکتیس جنوری تک یقینی بنائیں گے۔ آئیں مل کربریگزٹ کا مسئلہ حل کریں
انہوں نے کہاعوام کے کنزرویٹوپارٹی پراعتمادکاشکرگزارہوں، مستقبل میں بھی عوام کی حمایت حاصل کریں گے، نیشنل ہیلتھ سروسزمیں اضافہ کریں گے۔
واضح رہے کنزرویٹو پارٹی انے1987 کے بعد پہلی باراتنی بڑی کامیابی سمیٹی ہے،ماضی میں مارگریٹ تھیچر کی سربراہی میں کنزرویٹو پارٹی بڑے مارجن سے جیتی تھی۔