سعودی عرب نے زائرین کیلئے نئی پریشانی کھڑی کردی، اعلان کردیا

سعودی عرب نے زائرین کیلئے نئی پریشانی کھڑی کردی، اعلان کردیا
سعودی عرب نے زائرین کیلئے نئی پریشانی کھڑی کردی، اعلان کردیا

  



مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک) سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی ہو گیا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق اس سے قبل نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے بتایا تھا کہ عمرہ ویزا کی فیس 300ریال ہوگی۔ یہ فیس 49 ممالک سے عمرے پر آنے والے زائرین کے لیے مقرر ہے۔عمرے پر آنے والے کو میڈیکل انشورنس فیس کی مد میں 110ریال دینا ہوں گے۔سعودی وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح بنتن اور التعاونیہ انشورنس کمپنی کے چیئرمین سلیمان الحمید نے ہیلتھ انشورنس معاہدے پر دستخط کردیے۔ وزیر حج کے مطابق’ انشورنس اسکیم میں صحت نگہداشت ، ہیلتھ ٹرانسپورٹ، ایمبولینس، ایمرجنسی، ٹریفک حادثات، قدرتی آفات، سامان گم ہونے، پرواز میں تاخیر اور ایئرپورٹ پرقیام سمیت تمام امور شامل ہوں گے‘۔

’عمرہ زائرین سے متعلق ہیلتھ انشورنس اسکیم سستی اور مناسب نرخوں پر ہوگی۔ یہ سعودی عرب میں موجود تمام انشورنس کمپنیوں کے تعاون سے پیش کی جائے گی۔انشورنس کا دورانیہ 30دن ہوگا‘۔التعاونیہ انشورنس کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین عبدالعزیز البوق نے بتایا ’ عمرہ زائر کو انشورنس پیکیج پر ایک لاکھ ریال تک کی ہنگامی صحت نگہداشت کی سہولت مہیا ہوگی۔

مزید : عرب دنیا


loading...