بنی گالہ کی مداخلت نے پنجاب میں بدترین انتظامی بحران پیداکردیا،ترجمان بلاول بھٹو

بنی گالہ کی مداخلت نے پنجاب میں بدترین انتظامی بحران پیداکردیا،ترجمان بلاول ...
بنی گالہ کی مداخلت نے پنجاب میں بدترین انتظامی بحران پیداکردیا،ترجمان بلاول بھٹو

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان چیئرمین پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بنی گالہ کی مداخلت نے پنجاب میں بدترین انتظامی بحران پیدا کردیا ہے۔وفاقی حکومت نے مالی وسائل کیساتھ پنجاب کے انتظامی اختیارات بھی چھین لیے، مصطفی نواز کھوکھرنے کہا آج پنجاب میں عملی طور پرکوئی حکومت نہیں ہے۔پنجاب کا ہرفیصلہ عمران خان یا ان کے چند پیارے بنی گالہ میں بیٹھ کرکرتے ہیں، ترجمان بلاول بھٹونے کہاخان صاحب اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے چندماہ بعد پنجاب میں اکھاڑپچھاڑ شروع کردیتے ہیں۔ڈیڑھ سال کے عرصے میں پنجاب میں کئی آئی جیز اور چیف سیکرٹری بدلے گئے جبکہ وزیراعلیٰ اور پنجاب کابینہ کےپاس کسی فیصلے کا اختیارتک نہیں ، ترجمان نے کہااب چیف سیکرٹری سےتحصیلدار تک پوری انتظامیہ بدلی گئی،انہوں نے کہاتحریک انصاف حکومت یہ سب کچھ خیبرپختونخوا کیساتھ بھی کررہی ہے، اتنے بڑے پیمانے پرانتظامی اکھاڑ پچھاڑ کے باوجود بحران بڑھ رہا ہے، ترجمان بلاول بھٹونے کہاپنجاب کے بحران کی اصل وجہ18ویں ترمیم کے اختیارات غصب کئے جانا ہے۔

مزید : قومی