پی آئی سی حملہ، وکیل یا بہروپیہ ، وکیل نے خود کو پولیس سے بچانے کیلئے ایسا روپ دھار لیا کہ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

پی آئی سی حملہ، وکیل یا بہروپیہ ، وکیل نے خود کو پولیس سے بچانے کیلئے ایسا روپ ...
پی آئی سی حملہ، وکیل یا بہروپیہ ، وکیل نے خود کو پولیس سے بچانے کیلئے ایسا روپ دھار لیا کہ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وکلاءنے ایک روز قبل پی آئی سی پر حملہ کیا اور اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی جس کے باعث ہسپتال کا نظام مفلوج ہو کر رہا گیا جبکہ ڈاکٹر وہاں سب کچھ چھوڑ کر چلے گئے جس کے نتیجے میں چھ مریض طبی امدا د نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہا ر گئے ۔

حالات کشیدہ ہونے پر پولیس نے وکلاءکے خلاف کارروائی کا آغاز کیا اور گرفتاریاں شروع کیں تاہم اس دوران ایک وکیل پولیس کو ایسا چکمہ دے کر فرار ہو گیا کہ دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ ئے گا ۔نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک شخص پی آئی سی کے دروازے پر کالا پینٹ کوٹ پہنے دھکم پیل کر رہاہے اور اپنے ساتھیوں کو اندر داخل کرنے کی مسلسل کوشش کر رہاہے جبکہ وہ خود کو لیڈر بھی شوکر رہاہے ۔اس شخص نے بڑی سٹائلسٹ مونچھیں بھی رکھی ہوئی ہیں جو کہ اس کی پہنچان کو منفر د بناتی ہیں ۔

وکلاءپی آئی سی کے اندر داخل ہو گئے جس کے بعد توڑ پھوڑ اور احتجاج شرو ع ہو گیا تاہم جب پولیس نے کارروائی کا آغازکیا تو وکلاءنے دوڑیں لگائیں اور پی آئی سی سے باہر بھاگے تاہم اسی دوران جب اس سٹائلسٹ مونچھوں والے وکیل کو فرار کاکوئی راستہ نہ ملاتو اس نے فٹا فٹ ہسپتال میں اپنے کپڑے تبدیل کرتے ہوئے مریضوں کا لباس پہن لیا اور وہیل چیئر پر شفٹ ہو کر اپنی ٹانگوں پر چاردر ڈال لی ۔

پولیس نے اس شخص کو مریض سمجھ کر ریسکیو کیا اور جلدی جلدی ایمبولنس میں شفٹ کیا ، اس طرح یہ وکیل پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس