الف انٹرنیشنل سکول کے زیر اہتمام میڈیا کی اہمیت اور اسکے کردار کے حوالے سے تقریب

الف انٹرنیشنل سکول کے زیر اہتمام میڈیا کی اہمیت اور اسکے کردار کے حوالے سے ...
الف انٹرنیشنل سکول کے زیر اہتمام میڈیا کی اہمیت اور اسکے کردار کے حوالے سے تقریب

  



ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں الف انٹرنیشنل اسکول کی جانب سے طلبا و طالبات میں میڈیا کی اہمیت اور اسکے کردار کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی تقریب میں خاص طور پر پاکستانی،  انڈین اور سعودی میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو مدعو کیا گیا تھا، تقریب کے آغاز میں اسکول کے پرنسپل محمد مصطفی کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں میڈیا انتہائی اہمیت کا حامل ہو چکا ہے دنیا کا ہر فرد باخبر رہنا چاہتا ہے اسی وجہ سے ہم نے فیصلہ کیا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں میڈیا کی اہمیت کو بچوں کے سامنے اجاگر کیا جائے تاکہ بچے مستقبل میں اس سے استفادہ حاصل کر سکیں اور موجودہ دور میں میڈیا کے مثبت کردار کو جان سکیں اس موقع پر عرب نیوز کے مینجنگ ایڈیٹر سراج وہاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی اور اسکے استحکام میں میڈیا بھرپور کردار ادا کرتا ہے اور اپنے مثبت کردار کی بدولت میڈیا معاشرے کی خامیوں اور خوبیوں کو نکھارتا ہے اور برائیوں کی نشاندہی کرکے انہیں اچھائیوں میں تبدیل کرنے کی ترغیب دیتا ہے جسکی بدولت میڈیا کو چوتھے ستون کی حیثیت حاصل ہے مگر جن معاشروں میں میڈیا منفی کردار ادا کرتا ہے وہاں مثبت رویے بھی منفی شکل اختیار کر لیتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ میڈیا اپنے کردار کو اپنی اچھی اقدار کے تحت بنائے جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا نا ہو، سراج وہاب نے بچوں کو بتایا کہ میڈیا میں کام کرنا آسان بھی ہے اور مشکل بھی مگر میڈیا سے منسلک افراد جس تندہی سے کام کرتے ہیں اور دن رات کام کرکے خبر کو لوگوں تک پہنچاتے ہیں ایسے تمام لوگ خراج تحسین کے لائق ہیں آج کے اس تیز ترین دور میں جہاں میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا بھی عام ہے جہاں مثبت اور منفی خبریں دونوں ساتھ ساتھ چلتی ہیں اس سے بھی کافی کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے ایسی وہ تمام خبریں جو انتشار اور منفی رویوں پر مشتمل ہوں ان کو نظر انداز کرنا ہی مناسب ہے جبکہ اچھی اور معیاری معلومات کو دیکھنے اور سمجھنا چاہئیے. سنئیر صحافی وقار نسیم وامق کا کہنا تھا کہ جس طرح طلباء وطالبات ڈاکٹر،  انجنئیر اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں بھی جانا پسند کرتے ہیں اسی طرح انہیں چاہئیے کہ وہ میڈیا کی جانب بھی لازمی آئیں میڈیا ایک آئینے کی مانند ہے جو معاشرے کی اصل تصویر پیش کرتا ہے اور جب اچھے اور پڑھے لکھے لوگ اس شعبے کا حصہ بنیں گے تو کسی بھی معاشرے میں میڈیا کے ذریعے تبدیلی رونما کی جاسکتی ہے میڈیا محض خبر کا ذریعہ نہیں بلکہ اصلاح کا بھی ذریعہ ہے اور تعلیمی میدان میں بھی میڈیا بہتر طور پر اپنا کردار نبھا رہا ہے. 

تقریب سے کے-این واصف،  حارث،  جنید،  الیاس رحیم،  ذکاءاللہ محسن اور دیگر صحافیوں نے بھی خطاب کیا اور میڈیا کے کردار اور اہمیت پر روشنی ڈالی. 

مزید : عرب دنیا


loading...