بلوچستان سے پہلی وی لاگرانیتا جلیل کی تیسری بار خود کشی کی کوشش، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

بلوچستان سے پہلی وی لاگرانیتا جلیل کی تیسری بار خود کشی کی کوشش، انتہائی ...
بلوچستان سے پہلی وی لاگرانیتا جلیل کی تیسری بار خود کشی کی کوشش، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

  



کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کی پہلی وی لاگر کا اعزاز رکھنے والی انیتا جلیل نے تیسری بار خودکشی کی کوشش کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انیتا نے اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ریکوری کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔10دسمبر کو انیتا نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’انہیں محسوس ہورہا ہے کہ وہ تیسری بار خودکشی کی کوشش کے لیے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انیتا نے الزام لگایا ہے کہ ان کے ساتھی مرد فنکار اس واقعے کی وجہ ہیں۔

یاد رہے کہ انیتا ’بلوچ آباد‘ نامی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی جس کا ٹریلر گزشتہ دنوں آن لائن جاری کیا گیا تھا۔اپنے وی لاگز کے ذریعے سیاحوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ خوبصورت جگہیں بھی متعارف کروانے والی انیتا جلیل کو بلوچستان کی پہلی خاتون وی لاگر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔انیتا ناصرف ایک معروف وی لاگر اور اداکارہ ہیں بلکہ وہ ایک سرگرم سماجی کارکن بھی ہیں۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ