وکلا کی رہائی کیلئے دائر درخواست کا معاملہ،چیف جسٹس سے وکیلوں کی ملاقات کے بعد نیابنچ تشکیل

وکلا کی رہائی کیلئے دائر درخواست کا معاملہ،چیف جسٹس سے وکیلوں کی ملاقات کے ...
وکلا کی رہائی کیلئے دائر درخواست کا معاملہ،چیف جسٹس سے وکیلوں کی ملاقات کے بعد نیابنچ تشکیل

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وکلا کی رہائی کیلئے دائردرخواست پرسماعت کامعاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔سینئر وکلا کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات کے بعد نیا بینچ تشکیل دے دیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکلا کی رہائی کیلئے دائردرخواست پرسماعت کامعاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔سینئر وکلا کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات کے بعد نیا دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیاہے۔ نیا بنچ جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس انوارالحق پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تشکیل دیاگیابینچ جسٹس اسجد گورال کی عدم دستیابی کی وجہ سے تحلیل ہوگیا تھاجس کے بعد جسٹس قاسم نے چیف جسٹس کو نیا بنچ تشکیل دینے کی درخواست کی تھی جبکہ سینئروکلا کے ایک وفد نے بھی چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے ملاقات کی تھی اور نئے بینچ کی تشکیل کی درخواست کی تھی۔

مزید : قومی