نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں،مرض کی تشخیص کاعمل جاری ہے،ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرادی گئی

نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں،مرض کی تشخیص کاعمل جاری ہے،ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع ...
نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں،مرض کی تشخیص کاعمل جاری ہے،ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرادی گئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف کے علاج معالجے سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی ۔رپورٹ نوازشریف کے وکیل نے ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل کوجمع کرائی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیںہے۔ان کے پلیٹ لیٹس مستحکم کرنے کیلئے علاج جاری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کے علاج کیلئے مطلوبہ پلیٹ لیٹس ڈیڑھ لاکھ ہونے چاہئیں۔

رپورٹ کے مطابق نوازشریف کو خون کی شریانوں کابھی مسئلہ ہے اوردل کی ایم آرآئی بھی ہورہی ہے،مرض کی مکمل تشخیص کاعمل جاری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کودن میں دوبار واک کرنی چاہئے۔بتایاگیا ہے کہ رپورٹ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی