پی آئی سی پر ہوئے حملے کے دوران ہسپتال سے کیا کیا چیزیں چرائی گئیں شرمناک تفصیلات منظر عام پر

پی آئی سی پر ہوئے حملے کے دوران ہسپتال سے کیا کیا چیزیں چرائی گئیں شرمناک ...
پی آئی سی پر ہوئے حملے کے دوران ہسپتال سے کیا کیا چیزیں چرائی گئیں شرمناک تفصیلات منظر عام پر

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی سی پر ہوئے حملے کے دوران ہسپتال سے کیا کیا چیزیں چرائی گئیں شرمناک تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔ہسپتال سے کمبل،تکیہ، نیبولائزرز،پلاسٹک چیئر،بیڈز،سمیت 28 اشیا چوری ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں میں گزشتہ روزہونے والے نقصان سے متعلق دوسری فہرست جاری کردی گئی ہے،دنیا یوزکے مطابق پی آئی سی حملہ میں ہونےوالے نقصان کی دوسری فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں 2کروڑ 78 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔دوسری لسٹ میں 39 مزید متاثرہ اشیا کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ کمبل،تکیہ، نیبولائزرز،پلاسٹک چیئر،بیڈز،سمیت 28 اشیا چوری ہوئیں جبکہ کارڈیک مانیٹر،ایکوکارڈیوگرافی مشین سمیت 11 اشیاتباہ ہوئی ہیں۔

قبل ازیں پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کیا ہے پی آئی سی میں وکلاءکے حملے میں تباہ شدہ گاڑیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔وکلاءحملے میں تباہ ہونے والی 8 سو سی سی گاڑیوں کو 50 ہزار، ہزار سی سی گاڑیوں کو 75 ہزار، 13 سو سی سی کو ڈیڑھ لاکھ اور 16 سو سی سی کو 2 لاکھ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حملے میں تباہ شدہ 22 مختلف گاڑیوں کو تاحال لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کے مالکان کو گاڑی کی تصویر اور شناختی کارڈ جمع کرانے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ڈاکٹرز و دیگر عملے نے گاڑیوں کے نقصان کا ازالہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور