شیخ رشید کی خصوصی ٹرین پر انڈوں کی بارش،ملزم گرفتار،کس جماعت سے تعلق تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

شیخ رشید کی خصوصی ٹرین پر انڈوں کی بارش،ملزم گرفتار،کس جماعت سے تعلق تھا؟ ...
شیخ رشید کی خصوصی ٹرین پر انڈوں کی بارش،ملزم گرفتار،کس جماعت سے تعلق تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  



سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا پہنچنے پر وفاقی وزیر شیخ رشیدکاانڈا پھینک کر ’استقبال‘ کیاگیا۔نائنٹی ٹو نیوز کے مطابق شیخ رشید خصوصی ٹرین پر سوار ہو کر سرگودھا اسٹیشن پر پہنچے توپیپلز پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج شروع کردیااور اس دوران ایک شخص نے ان کی خصوصی بوگی پر انڈوں کی بارش کردی۔۔۔انڈے شیخ رشید تک تو نہ پہنچ سکے البتہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انڈا پھینکنے والے شخص کودبوچ لیا اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔نجی ٹی وی جی این این کے مطابق انڈاپھینکنے والے شخص نے خود کو پیپلز پارٹی کا جیالہ بتایا ہے اور وہ شیخ رشید کی آصف زرداری پر تنقید سے ناخوش تھا۔اسٹیشن پر ہونے والی اس بدمزگی پر شیخ رشید ٹرین سے باہر ہی نہ آئے اور اسٹیشن کا معائنہ کئے بنا وہاں سے روانہ ہوگئے

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا