بارش اور خراب روشنی نے راولپنڈی ٹیسٹ کا مزہ خراب کر دیا لیکن کراچی ٹیسٹ کیسا ہو گا؟ نیشنل سٹیڈیم کے کیوریٹر نے انکشاف کر دیا

بارش اور خراب روشنی نے راولپنڈی ٹیسٹ کا مزہ خراب کر دیا لیکن کراچی ٹیسٹ کیسا ...
بارش اور خراب روشنی نے راولپنڈی ٹیسٹ کا مزہ خراب کر دیا لیکن کراچی ٹیسٹ کیسا ہو گا؟ نیشنل سٹیڈیم کے کیوریٹر نے انکشاف کر دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل سٹیڈیم کراچی کے ہیڈ کوریٹر ریاض احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا میچ دلچسپ ثابت ہوگا اورفیصلہ کن رہنے کا قومی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کے ہیڈ کوریٹر ریاض احمد کا کہنا تھا کہ 19 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کیلئے مجموعی طور پرسات وکٹیں تیار کی ہیں جن میں سے 4 وکٹیں پریکٹس کیلئے بنائی گئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ 10 برس کے بعد ہونے والے کراچی ٹیسٹ کیلئے بہترین وکٹ تیار کی جائے گی جس پر دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور شائقین سمیت سب ہی لطف اندوز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ سری لنکا 10 برس کے بعد اسی میدان میں مد مقابل ہوگی، میری کوشش ہے کہ ٹیسٹ میچ کیلئے بہترین وکٹ تیار کروں، سپورٹنگ وکٹ کی تیاری کیلئے تمام سٹاف بھر پور محنت کر رہا ہے اور گراؤنڈ کو سرسبر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ریاض احمد نے کہا کہ نئے سیزن کے آغاز پر فیلڈ میں ڈالی جانے والی مٹی سے میدان کی حالت بھی بہتر ہوگئی ہے اور سطح ہموار ہونے سے کھیل کا لطف بھی دوبالا ہو جائے گا، کراچی ٹیسٹ اچھا مقابلہ ثابت ہوگا جس سے تماشائیوں کو لطف اندوز ہونے کا بھی موقع ملے گا۔

مزید : کھیل


loading...