ڈاکٹریاسمین راشد پی آئی سی میں تصادم کے دوران جاں بحق ہونے والے کے گھر پہنچ گئیں،دس لاکھ امداد کاچیک دے دیا

ڈاکٹریاسمین راشد پی آئی سی میں تصادم کے دوران جاں بحق ہونے والے کے گھر پہنچ ...
ڈاکٹریاسمین راشد پی آئی سی میں تصادم کے دوران جاں بحق ہونے والے کے گھر پہنچ گئیں،دس لاکھ امداد کاچیک دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی آئی پی سی میں ہونے والے تصادم کے دوران جاں بحق ہونے والے شخص محمد بوٹا کے گھر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے تعزیت کی اور محمد بوٹا کی بیوہ کو دس لاکھ روپے کا چیک دیا۔
وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت کوافسوسناک واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پرگہرا دکھ ہے۔متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز اور وکلا کے تصادم کے درمیان چھ مریض جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -