”حسن بھائی! اردو میں جواب دیدیں اور۔۔۔“ خاتون میزبان کے سوال پر حسن علی پریشان لیکن پھر جب بھائی کہہ دیا تو ساتھ موجود شعیب اختر نے کیا کہا؟ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہو گیا

”حسن بھائی! اردو میں جواب دیدیں اور۔۔۔“ خاتون میزبان کے سوال پر حسن علی ...
”حسن بھائی! اردو میں جواب دیدیں اور۔۔۔“ خاتون میزبان کے سوال پر حسن علی پریشان لیکن پھر جب بھائی کہہ دیا تو ساتھ موجود شعیب اختر نے کیا کہا؟ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہو گیا

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کمر کی تکلیف اور پسلیوں میں انجری کے باعث بین الاقوامی کرکٹ سے دور حسن علی کو ایک انٹرویو کے دوران غیر ملکی خاتون میزبان کے سوال نے مشکل میں ڈال دیا اور اس وقت انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جس میزبان نے حسن علی کو بھائی کہہ کر مخاطب کیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے ساتھ موجود غیر ملکی خاتون میزبان نے حسن علی سے انگریزی زبان میں ایک سوال پوچھا لیکن انگریزی پر مہارت نہ ہونے کی وجہ سے حسن علی کو جواب دینے میں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ حسن علی کو مشکل میں ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولتا دیکھ کر خاتون میزبان اردو میں بولی کہ ” حسن بھائی! آپ اردو میں جواب دے دیں، میں اردو جانتی ہوں۔“

خاتون میزبان کے ایسا کہنے پر شعیب اختر ہنس پڑے اور کہا کہ آپ نے حسن علی کو ’بھائی‘ کہہ کر کیوں مخاطب کیا ہے جس پر حسن علی بولے کہ میں اب شادی شدہ ہوں شائد اس لئے انہوں نے بھائی کہا جس پر خاتون میزبان، شعیب اختر اور حسن علی بے ساختہ قہقہہ لگانے لگے، حسن علی نے خاتون میزبان سے شکایت کی کہ جب آپ کو اردو زبان آتی ہے تو آپ نے مجھ سے انگریزی میں سوال کر کے اتنی مشکل میں کیوں ڈالا؟

مزید : کھیل


loading...