پی آئی سی میں خوف کے سائے برقرار،عملہ ہسپتال نہ پہنچنے سے ہزاروں مریض متاثر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خوف کے سائے برقرارہیں، دودن گزرنے کے بعد تیسرے روز بھی عملہ ڈر کے مارے ہسپتال نہ آیا جس سے سنگین بیماریوں سے متاثرہ افراد اور ان کے لواحقین اذیت میں مبتلا ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق دل کے ہسپتال کی بندش سے تقریبا بارہ ہزار دل کے مریض متاثرہوچکے ہیں۔پینتیس بائی پاس، دوسو انجیو پلاسٹی اور دوسوپچاس انجیو گرافی نہ ہو سکیں۔جبکہ ٹیسٹوں سے محروم رہنے والوں کی تعداددرجنوں میں ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی آئی سی کی او پی سی میں ادویات کا کاونٹر کھولا گیاہے جبکہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں موجود مریضوں کو ادویات کی فراہمی کی گئی ہے۔پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹوڈاکٹر ثاقب شفیع نے کہا ہے کہ رات آٹھ بجے ہسپتال مکمل فعال ہوجائے گا۔