نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی
نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرون ملک علاج کے لیے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ، نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق نواز شریف کے وکیل  امجد پرویز نے اپنے موکل  نواز شریف کی تازہ ترین رپورٹ  ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرا دی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں، ان کے مرض کی مکمل تشخیص کا عمل بھی جاری ہے،نواز شریف کو دن میں دو مرتبہ واک بھی کرنی چاہیے ،دل کی ایم آر آئی بھی ہو رہی ہے ،بائی پاس آپریشن کے بعد طبیعت کچھ بہتر ہےمگر خون کی شریانوں میں مسائل ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نواز شریف کے محفوظ علاج کیلئے 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک پلیٹ لیٹس ہونے چاہیں۔

مزید : قومی