سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کرنے والے علیم ڈار کو دیگر فارمیٹس میں یہ ریکارڈ قائم کرنے کیلئے کتنے میچوں کی ضرورت ہے؟ پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کرنے والے علیم ڈار کو دیگر ...
سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کرنے والے علیم ڈار کو دیگر فارمیٹس میں یہ ریکارڈ قائم کرنے کیلئے کتنے میچوں کی ضرورت ہے؟ پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا عالمی ریکارڈ بالآخر پاکستان کے علیم ڈار کے نام ہو گیا ہے جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے امپائر سٹیو بکنر سے آگے نکل گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں ہونے والا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ علیم ڈار کا 129 واں ٹیسٹ میچ ہے۔اب علیم ڈار کو اپنے ہم وطن احسن رضا کا سب سے زیادہ 47 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف دو مزید میچز درکار ہیں۔

اس کے علاوہ وہ سب سے زیادہ 209 ون ڈے انٹرنیشنل میں امپائرنگ کے روڈی کرٹزن کے نام موجود عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے سے صرف تین میچز کی دوری پر ہیں۔اس طرح وہ وقت دور نہیں جب وہ تینوں انٹرنیشنل فارمیٹس میں سب سے زیادہ امپائرنگ کرنے والے امپائر بن جائیں گے۔

مزید : کھیل