”میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں“ کرس گیل کے بعد ویسٹ انڈیز کے ایک اور مایہ ناز کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ پر یوٹرن لے لیا

”میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں“ کرس گیل کے بعد ویسٹ انڈیز کے ایک اور مایہ ناز ...
”میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں“ کرس گیل کے بعد ویسٹ انڈیز کے ایک اور مایہ ناز کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ پر یوٹرن لے لیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر ڈوین براوو نے اپنے کرکٹ بورڈ کے روئیے سے تنگ آ کر کیا گیا ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 36 سالہ آل راﺅنڈر نے کہا کہ میں اپنے مداحوں اور خیر خواہوں کیلئے اعلان کرتا ہوں کہ میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے رہا ہوں۔ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ میں ہونے والی انتظامی تبدیلیوں کی وجہ سے واپس لیا ہے۔ میں کچھ عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا سوچ رہا تھا اور انتظامیہ میں مثبت تبدیلیوں نے میرے لئے فیصلہ آسان کر دیا۔“

ڈوین براوو نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ڈیو کیمرون پر کھلاڑیوں کے کیرئیر تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ اس سے قبل ڈوین براوو کی قیادت میں بھارت میں کھیلنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم نے بورڈ کیساتھ تنخواہوں کے تنازعہ کے باعث دورہ بھی ادھورہ چھوڑ دیا تھا۔

مزید : کھیل


loading...