وزیراعظم عمران خان کی بورس جانسن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

وزیراعظم عمران خان کی بورس جانسن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد
وزیراعظم عمران خان کی بورس جانسن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں کامیابی پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کیلئے مبارک باد کا پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” وزیراعظم بورس جانسن کو برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد ، میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور دونوں ممالک کے مابین تعاون آگے بڑھانے کا منتظر ہوں ۔“

یاد رہے کہ کنزرویٹو پارٹی نے کامیابی کیلئے مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔اور وہ 363 نشستوں کے ساتھ پہلے۔ لیبر 203 نشستوں کے ساتھ دوسرے , سکاٹش نیشنل پارٹی 48سیٹوں کے ساتھ تیسرے جبکہ لبرل ڈیموکریٹس11نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے،ڈی یو پی نے بھی آٹھ نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ دیگر جماعتیں کل 15نشستوں پر کامیابی سمیٹ سکی ہیں۔کنزرویٹو پارٹی کی رہنما سابق وزیراعظم تھریسامے بھی اپنی نشست جیت چکی ہیں جبکہ لبرل ڈیموکریٹس کی سربراہ جو سوئن سن کامیاب نہ ہوسکیں۔

مزید : قومی


loading...