”میں حکومت اور ٹیم میں موجودہ مافیا کو بے نقاب کروں گا اگر۔۔۔“ افغانستان ٹیم کے سابق کپتان گلبدین نیب کے اعلان نے تہلکہ مچا دیا

”میں حکومت اور ٹیم میں موجودہ مافیا کو بے نقاب کروں گا اگر۔۔۔“ افغانستان ...
”میں حکومت اور ٹیم میں موجودہ مافیا کو بے نقاب کروں گا اگر۔۔۔“ افغانستان ٹیم کے سابق کپتان گلبدین نیب کے اعلان نے تہلکہ مچا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی گلبدین نیب نے دھمکی دی ہے کہ حکومت، بورڈ انتظامیہ اور کھلاڑیوں پر مشتمل مافیا کیخلاف کارروائی نہ کی گئی تو انہیں عوامی سطح پر بے نقاب کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق ”گلبدین نیب نے کہا کہ مجھے معلوم ہے آپ میں سے زیادہ تر افراد ساول کریں گے کہ میں نے پہلے اس مافیا کیخلاف آواز بلند کیوں نہیں کی۔ مجھے حکام اور سٹیک ہولڈرز نے کرکٹ کے معاملات کو درست کرنے، فوری تبدیلیوں اور مافیا پر پابندی لگانے کا وعدہ کرتے ہوئے لائن کر دیا تھا لیکن کیا غداروں کیخلاف اب تک کوئی کارروائی کی گئی ہے؟ اگر حکام نے عوامی مفاد میں یہ کام نہ کیا تو عوامی سطح پر مافیا کے ساتھ ملے ہوتے ہوئے حکومتی نمائندوں، بورڈ حکام، کھلاڑیوں اور بورڈ کے سابق عہدیداروں کے نام بتا دوں گا۔“
گلبدین نیب نے مزید کہا کہ ”یہ مافیا حکومتی نمائندوں تک رسائی رکھتا ہے جو کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کی ڈوریاں ہلاتے ہیں۔ کچھ کھلاڑیوں نے واضح طور پر یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں صرف میری کپتانی کی وجہ سے جان بوجھ کر خراب کارکردگی پیش کرتے رہے۔“

مزید :

کھیل -