علیم ڈار اپنی بینائی ’پرفیکٹ‘ رکھنے کیلئے روزانہ کیا کرتے ہیں؟ جان کر آپ بھی فوری عمل شروع کر دیں

علیم ڈار اپنی بینائی ’پرفیکٹ‘ رکھنے کیلئے روزانہ کیا کرتے ہیں؟ جان کر آپ ...
علیم ڈار اپنی بینائی ’پرفیکٹ‘ رکھنے کیلئے روزانہ کیا کرتے ہیں؟ جان کر آپ بھی فوری عمل شروع کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں اور جلد ہی وہ ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں بھی یہ اعزاز اپنے نام کر لیں گے لیکن وہ اپنی بینائی پرفیکٹ رکھنے کیلئے کیا کرتے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق پوری دنیا یہ تسلیم کرتی ہے کہ علیم ڈار کے دئیے گئے بہت کم ہی فیصلے غلط ثابت ہوئے ہیں۔عالمی کپ 2011ءمیں علیم ڈار کے 15 فیصلوں پر ریویو لئے گئے تھے لیکن ٹیکنالوجی نے بھی ان کے تمام کے تمام 15 فیصلے درست ثابت کر دئیے ۔ اسی سال ایشز سیریز کے میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ان سے طویل بحث کی۔ جب معاملہ میچ ریفری تک گیا تو پونٹنگ نے برملا یہ کہا کہ وہ علیم ڈار کا احترام کرتے ہیں اور ان کی بحث علیم ڈار سے نہیں بلکہ ٹیکنالوجی سے تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں علیم ڈار کا کہنا ہے کہ امپائرنگ کیلئے آپ کو ذہنی اور جسمانی طور پر بہت مضبوط ہونا پڑتا ہے اور وہ اپنی بینائی کو پرفیکٹ رکھنے کیلئے باقاعدگی سے ٹیبل ٹینس کھیلتے ہیں اور سوئمنگ کرتے ہیں۔ کوئی بھی کام ہو وہ آپ اس وقت تک بخوبی نہیں نبھا سکتے جب تک آپ اسے ±پرسکون رہ کر ٹھنڈے دماغ کے ساتھ نہ کریں۔ جہاں تک غلطی کا تعلق ہے تو وہ ہر انسان سے ہوسکتی ہے۔ اگر کوئی فیصلہ تبدیل ہو جائے تو اسے اپنے ذہن پر سوار نہیں کرتا کیونکہ اس سے آپ کی توجہ ہٹ جاتی ہے۔

مزید :

کھیل -