پیدا ہونے والے بچے کا وزن کتنا ہو تو بڑے ہوکر بانجھ ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے تازہ تحقیق میں انتہائی تشویشناک انکشاف کردیا

پیدا ہونے والے بچے کا وزن کتنا ہو تو بڑے ہوکر بانجھ ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ...
پیدا ہونے والے بچے کا وزن کتنا ہو تو بڑے ہوکر بانجھ ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے تازہ تحقیق میں انتہائی تشویشناک انکشاف کردیا

  



کوپن ہیگن(مانیٹرنگ ڈیسک) پیدائش کے وقت بعض بچوں کا وزن بہت کم ہوتا ہے۔ اب ایسے بچوں کے لیے سائنسدانوں نے انتہائی تشویشناک انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈنمارک کے سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جن بچوں کا پیدائش کے وقت وزن 3کلوگرام سے کم ہو ان کے جوان ہو کر جنسی طور پر کمزور اور بانجھ ہونے کا خطرہ 55فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

ڈنمارک کی آرہس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ”ماں کے پیٹ میں جس بچے کی نشوونما ٹھیک نہ ہو، غالب امکان ہوتا ہے کہ اس کا جنسی عضو اور خصیے بھی اس سے متاثر ہوں اور ان کی نمو بھی ٹھیک طرح سے نہ ہو۔ ایسی صورت میں اس بچے کے جوان ہونے پر اس کو اولاد کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ “ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”پیدائش کے وقت وزن کا یہ نقصان صرف لڑکوں کے لیے ثابت ہوا ہے۔ لڑکیوں کی جنسی صحت اور افزائش نسل کی صلاحیت پر ان کا پیدائشی وزن اثرانداز ہونے کا کوئی ثبوت ہماری تحقیق میں سامنے نہیں آیا۔“

مزید : تعلیم و صحت


loading...