انٹرنیٹ پر پیار ڈھونڈنے والا 65 سالہ بزرگ کروڑ روپے سے محروم ہوگیا

انٹرنیٹ پر پیار ڈھونڈنے والا 65 سالہ بزرگ کروڑ روپے سے محروم ہوگیا
انٹرنیٹ پر پیار ڈھونڈنے والا 65 سالہ بزرگ کروڑ روپے سے محروم ہوگیا

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم ایسے دور میں زندہ ہیں جب ہر چیز انٹرنیٹ پر دستیاب ہے اور آپ چند بٹن دبا کر کسی بھی چیز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، حتیٰ کہ آج کے دور میں محبت بھی انٹرنیٹ پر ہی تلاش کی جا رہی ہے۔ تاہم جب سہولت آتی ہے تو کئی طرح کے دھوکے بھی اپنے جلو میں لے کر آتی ہے۔ اسی طرح انٹرنیٹ کے اس انقلاب کے باعث لوگ کنگال ہوتے بھی نظر آ رہے ہیں۔ اب اس 65سالہ بھارتی بابے ہی کو دیکھ لیں جو انٹرنیٹ پر محبت کی تلاش میں نکلا اور زندگی کی جمع پونجی سے محروم ہو گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس شخص کا تعلق ممبئی سے تھا اور اسے کلکتہ کے ایک نوسر باز گروہ نے لوٹا۔

ان لوگوں نے ایک جعلی ڈیٹنگ ویب سائٹ بنا رکھی تھی جس کی ممبرشپ کے عوض وہ لوگوں کو لوٹتے تھے۔ ان لوگوں نے ممبر شپ کے بہانے اس عمر رسیدہ شخص سے ساڑھے 73لاکھ بھارتی روپے(تقریباً 1کروڑ 60لاکھ روپے)لوٹ لیے لیکن حسب وعدہ اسے ویب سائٹ سے کوئی لڑکی نہ ملی۔ اس شخص نے پولیس کو رپورٹ کی جس نے کلکتہ میں ایک کال سنٹر پر چھاپہ مار کر ایک خاتون، ایک خواجہ سرا اور ایک مرد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ان لوگوں نے دو جعلی ڈیٹنگ ویب سائٹس بنا رکھی تھیں جن کے نام ’لوکینٹو‘ (Locanto) اور سپیڈ ڈیٹنگ تھے۔ یہ لوگ فون کے ذریعے لوگوں سے رابطہ کرتے اور انہیں سبز باغ دکھا کر ویب سائٹس کی رکنیت لینے پر اکساتے تھے۔ پھروہ لوگوں کا نجی نوعیت کا ڈیٹا حاصل کرکے انہیں بلیک میل بھی کرتے اور قانونی کارروائی کی دھمکی دے کر بھی پیسے لوٹتے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...