جمائما خان کے بھائی کی امیدوں پر پانی پِھر گیا

جمائما خان کے بھائی کی امیدوں پر پانی پِھر گیا
جمائما خان کے بھائی کی امیدوں پر پانی پِھر گیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جمائما خان کے بھائی زیک گولڈ سمتھ لندن کے میئر کے الیکشن میں بھی کھڑے ہوئے اور پاکستانی نژاد صادق خان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئے۔ اب ایک بار پھر ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے اور وہ برطانیہ کے عا انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹس کی خاتون امیدوار سارا اولنے کے ہاتھوں شکست کھا بیٹھے ہیں۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق وہ لندن کے جنوب مغربی علاقے رکمنڈ پارک سے الیکشن لڑ رہے تھے۔

زیک گولڈ سمتھ نے 2017ءمیں پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ وہ ہیتھرو ایئرپورٹ کی توسیع کے منصوبے کے خلاف تھے اور جب ان کی نہ سنی گئی تو وہ مستعفی ہو گئے۔ جب ان کی سیٹ پر ضمنی الیکشن ہوا تو وہ اس میں ہار گئے اور اب عام انتخابات میں بھی وہ سیٹ واپس لینے میں ناکام رہے۔ انہیں عام انتخابات میں 41.2فیصد ووٹ ملے جبکہ ان کی مدمقابل امیدوار سارا اولنے نے 53.1فیصد ووٹ حاصل کیے۔

مزید : برطانیہ


loading...