اپنی ماں کا حلیہ اپنا کر گاڑی چلانے والا شخص گرفتار، اس حرکت کی وجہ بھی بے حد دلچسپ

اپنی ماں کا حلیہ اپنا کر گاڑی چلانے والا شخص گرفتار، اس حرکت کی وجہ بھی بے حد ...
اپنی ماں کا حلیہ اپنا کر گاڑی چلانے والا شخص گرفتار، اس حرکت کی وجہ بھی بے حد دلچسپ

  



برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں ایک شخص اپنی ماں کا حلیہ بنا کر ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے چلا گیا جہاں پولیس نے اسے دھر لیا۔ 7نیوز کے مطابق اس 43سالہ شخص کی 60سالہ والدہ بار بار گاڑی چلانے کے ٹیسٹ میں فیل ہو رہی تھی جب اس نے اپنی والدہ کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ روز میک اپ کیا، نیل پالش لگائی، زیورات پہنے، وِگ لگائی اور اپنی والدہ کا لباس پہن کے وہ ڈرائیونگ سکول چلا گیا اور گاڑی کا ٹیسٹ دے دیا۔

اتنی تیاری کے باوجود ڈرائیونگ سکول کی خاتون انسٹرکٹر الین مینڈونکا کو شک گزرا، کیونکہ اس کے ہاتھ میں موجود 60سالہ خاتون کے آئی ڈی پر موجود تصویر پھر بھی اس ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی خاتون سے کافی مختلف تھی۔ جب الین مینڈوکا نے اسے گاڑی سے باہر نکال کر پوچھ گچھ کی تو اس نے سچ اگل دیا۔ اسی وقت پولیس طلب کی گئی اور اس شخص کو گرفتار کروا دیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...