سلیکٹڈکوہروقت سندھ حکومت ملنےکےخواب آنےلگے،ہم سلیکٹڈوزیراعظم برداشت کرنےکیلئےتیارنہیں تو سلیکٹڈ وزیراعلی کیسےبرادشت کریںگے:بلاول بھٹو زرداری 

سلیکٹڈکوہروقت سندھ حکومت ملنےکےخواب آنےلگے،ہم سلیکٹڈوزیراعظم برداشت ...
سلیکٹڈکوہروقت سندھ حکومت ملنےکےخواب آنےلگے،ہم سلیکٹڈوزیراعظم برداشت کرنےکیلئےتیارنہیں تو سلیکٹڈ وزیراعلی کیسےبرادشت کریںگے:بلاول بھٹو زرداری 

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ایک سلیکٹڈکو ہر وقت یہ خواب نظرآتا ہے کہ اسے سندھ حکومت مل رہی ہے، یہ چاہتے ہیں کہ جس طرح باقی صوبوں میں کٹھ پتلی وزرائے اعلیٰ ہیں، سندھ میں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ ہو تاکہ سندھ کا کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمران نیازی کے حکم پر سودے بازی کرسکے، ہم سلیکٹڈ وزیراعظم کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں تو سلیکٹڈ وزیراعلی کیسے برادشت کریںگے؟ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کیلئے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹوکو راولپنڈی میں شہیدکیا گیا، پیپلز پارٹی نےضیاءاورمشرف آمریت کامقابلہ کیا،سلیکٹڈحکمرانوں کابھی مقابلہ کریںگے،ہم ستائیس دسمبرکو راولپنڈی آرہے ہیں، ملک گیرتحریک کیلئےعوامی پالیسی کااعلان کریںگے،سندھ حکومت کےخلاف ہردوگھنٹے بعدنئی سازش ہوتی ہے،ستائیس دسمبرکوسیاسی طاقت کے مظاہرے سے قبل پیپلزپارٹی کیخلاف کئی اورسازشوں کاسہارالیاجائیگا،کارکن ثابت قدم رہتے ہوئےلیاقت باغ پہنچیں۔

سندھ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم نے ستائیس دسمبر کو اسی مقام پر جلسہ رکھا ہے جس شہر میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور بےنظیربھٹو کوشہید کیاگیا،بی بی کی شہادت کےبعدہم نےفیصلہ کیا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے،آج جمہوریت اور جمہوری سوچ پرحملےہورہے ہیں،عوام کےحقوق کے پامال کئے جارہےہیں،اس وقت عوام پرظلم کی انتہا کردی گئی، پیپلز پارٹی نےعوامی حقوق پرآوازاٹھانے کی ذمہ داری سنبھال رکھی ہے۔اُنہوں نےحکمرانوں کو مخاطب کرتےہوئےکہاکہ پیپلز پارٹی پھر پنڈی آرہی ہے،راولپنڈی میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو کوتختہ دارپرلٹکایاگیا،ستائیس دسمبرکوبےنظیربھٹو کولیاقت باغ میں شہید کردیاگیا، پیپلزپارٹی کاہرکارکن اور اس ملک کے عوام بھٹو کےنقش قدم پرچل کراپنی منزل پرپہنچیں گے،طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں، پیپلز پارٹی کو سلیکٹڈحکمران قبول نہیں،جب سازش کرکے حکومتیں بٹھائی جاتی ہیں تو وہ عوام کا سوچنے کے بجائےاپنےسیلیکٹرکےمفادات کاتحفظ کرتے ہیں،موجودہ حکمران ساری توانائیاں سیاسی مخالفین کو جھکانے پر صرف کر رہے ہیں،ہم نے ضیا اورمشرف آمریت کا مقابلہ کیا،سلیکٹڈ حکمرانوں کا بھی کریںگے،ستائیس دسمبرکو راولپنڈی میں عوامی پالیسی کا اعلان کریںگے، پنجاب کےبعدبلوچستان اورخیبرپختونخواجائیںگے، پیپلزپارٹی27دسمبرکےبعدملک گیرمہم چلائے گی،آصف علی زرداری کی رہائی خوشی کی خبر ہے،وہ کراچی میں رہیںگے،ہم آصف زرداری کا کراچی میں علاج کرائیںگے،ہمارے خلاف سندھ میں ہر دوگھنٹے بعد سازش کی جاتی ہے،سلیکٹڈکوخواب میں نظرآتا ہے کہ اسے سندھ حکومت مل رہی ہے۔

مزید : قومی


loading...