کروڑوں ڈالر کی آمد، پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

کروڑوں ڈالر کی آمد، پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
کروڑوں ڈالر کی آمد، پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.32فیصد ہفتہ کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے جو حالیہ ہفتوں میں 12کروڑ 10لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ بڑھ کر 9.23ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

اس سے قبل غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 7ارب ڈالر سے نیچے چلے گئے تھے۔ تاہم اس کے بعد متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک کی طرف سے امدادی رقوم موصول ہوئیں جس سے ذخائر میں اضافہ ہوا۔ دوست ممالک کے علاوہ 9دسمبر کو پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے بھی 1.3ارب ڈالر کی رقم ملی۔ پاکستان کو9جولائی کو آئی ایم ایف سے 99کروڑ 14لاکھ ڈالر کی پہلی قسط ملی جس کے بعد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آنی شروع ہوئی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...