2019ءمیں پاکستانی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کن شخصیات کو تلاش کرتے رہے؟ حیران کن تفصیل سامنے آگئی

2019ءمیں پاکستانی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کن شخصیات کو تلاش کرتے رہے؟ حیران کن ...
2019ءمیں پاکستانی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کن شخصیات کو تلاش کرتے رہے؟ حیران کن تفصیل سامنے آگئی

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر سال کی طرح گوگل نے اپنے سرچ انجن پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست کو ممالک کے لحاظ سے الگ الگ ترتیب دیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان میں 2019ءمیں لوگوں نے سب سے زیادہ اداکارہ نیمل خاور کو گوگل پر سرچ کیا۔ نیمل این سی اے کی گریجوایٹ ہیں اور انہوں نے 2017ءمیں شعیب منصور کی فلم ’ورنہ‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے حال ہی میں حمزہ علی عباسی کے ساتھ شادی کی اور یہی وہ وقت تھا جب انہیں زیادہ شہرت ملی۔

دوسرے نمبر پر پاکستانیوں نے پاکستان کے لیجنڈ اداکار وحید مراد کو سب سے زیادہ سرچ کیا۔ پاکستان کے اس چاکلیٹی ہیرو نے اپنے کیریئر میں بے مثال کامیابیاں سمیٹیں اور ستارہ امتیاز بھی حاصل کیا۔ پاکستانیوں نے رواں سال تیسرے نمبر پر کرکٹر بابر اعظم کو، چوتھے نمبر پر کرکٹر آصف علی کو، پانچویں نمبر پر عدنان سمیع کو، چھٹے نمبر پر بالی ووڈ اداکارہ سیف علی خان کی بیٹی سارا خان کو، ساتویں نمبر پر کرکٹر محمد عامر کو، آٹھویں نمبر پر اداکارہ علیزے شاہ کو، نویں نمبر پر بھارتی جاسوس ابھی نندن کو اور دسویں نمبر پر ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی کو سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کیا۔نیمل کی طرح مدیحہ کی شہرت کی وجہ بھی ان کی ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کے ساتھ شادی تھی، جس کی وجہ سے انہیں گوگل پر اتنا زیادہ سرچ کیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس