48 سال کی عمر میں بھی 20 سال کی نظر آنے والی خاتون نے اپنی جوانی کا راز بتادیا

48 سال کی عمر میں بھی 20 سال کی نظر آنے والی خاتون نے اپنی جوانی کا راز بتادیا
48 سال کی عمر میں بھی 20 سال کی نظر آنے والی خاتون نے اپنی جوانی کا راز بتادیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض لوگ ڈھلتی عمر میں بھی ایسے جوان نظر آتے ہیں کہ گمان گزرتا ہے گویا انہوں نے جوانی پر سٹے آرڈر لے رکھا ہو۔ اب اپنی ماہ نور بلوچ ہی کو دیکھ لیں۔ ان کی دیرپا جوانی کا راز تو کسی کو معلوم نہیں لیکن برطانیہ میں بھی ایک ایسی 48سالہ خاتون ہے جو اس عمر میں بھی 20کی دہائی کی نوعمر لڑکی لگتی ہے اور اس نے اپنی خوبصورتی اور دیرپا جوانی کا راز دنیا کو بتا دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کا نام وکٹوریا فیدرسٹون پیئرس ہے، جسے دیکھ کر کوئی اعتبار ہی نہیں کرتا کہ اس کی عمر 48سال ہے۔

لندن کی رہائشی وکٹوریا کا کہنا ہے کہ اس کی دیرپاجوانی کا ایک ہی راز ہے اور وہ پودوں سے حاصل ہونے والی خوراک ہے۔ اس نے بتایا کہ اس نے 22سال کی عمر میں گوشت اور ڈیری مصنوعات کا استعمال مکمل طور پر تک کر دیا تھا اور تب سے وہ سبزی خور ہے۔ وکٹوریا کا کہنا تھا کہ ”یوں تو مجھے بچپن ہی سے گوشت اور ڈیری مصنوعات پسند نہیں تھیں اور میں ایسی چیزیں بہت کم کھاتی تھی لیکن نوجوانی میں پہنچ کر میں نے انہیں مکمل ترک کر دیا۔ میرے خیال میں یہ وہ چیز ہے جس کی وجہ سے میں آج بھی جوان نظر آتی ہوں۔ خوبصورتی کے لیے میں صرف کریم اور دیگر بیوٹی پراڈکٹس استعمال کرتی ہوں اور میں نے زندگی میں کبھی بوٹاکس نہیں کروائے۔ میری خواہش ہے کہ میں 90سال کی ہو کر بھی ایسی ہی نظر آﺅں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس