ڈالر کم ہوکر کب تک 150 روپے پر پہنچ جائے گا؟ پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر آگئی

ڈالر کم ہوکر کب تک 150 روپے پر پہنچ جائے گا؟ پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر آگئی
ڈالر کم ہوکر کب تک 150 روپے پر پہنچ جائے گا؟ پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آنی شروع ہو گئی ہے اور ایکسپریس ٹربیون کے مطابق معاشی ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ آئندہ تین سے چار ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت گر کر 150روپے تک آ جائے گی، جس سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنے کا ایک اور موقع میسر آئے گا۔ روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ دوست ممالک کی طرف سے ملنے والی مالی امداد، آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض اور کچھ دیگر حکومتی اقدامات ہیں جن کی وجہ سے درآمدات میں کمی آئی ہے۔
ایک معاشی ماہرنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اخبار کو بتایا کہ ”آئندہ سال مارچ کے آخر تک ڈالر 150روپے تک آ جائے گا۔ تاہم اس کے بعد ایک بار پھرروپے کی قدر میں گراوٹ متوقع ہے اور ڈالر کی قیمت مالی سال 20ءکے اختتام تک دوبارہ 164،165روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ اب تک گزشتہ 6ماہ کے بعد روپے کی قیمت میں 5.52فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ جمعرات کے روز ڈالر کی قیمت 154.98روپے کی سطح پر آ گئی جو 27جون کو 164.05روپے تھی۔ “

مزید :

بزنس -