صحافتی تنظیموں کی سینئر صحافی کے اغوا اور تشدد کی شدید مذمت ،فوری کارروائی کا مطالبہ

صحافتی تنظیموں کی سینئر صحافی کے اغوا اور تشدد کی شدید مذمت ،فوری کارروائی ...
صحافتی تنظیموں کی سینئر صحافی کے اغوا اور تشدد کی شدید مذمت ،فوری کارروائی کا مطالبہ

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) روز نامہ پاکستان اخبار کے سینئر کرائم رپوٹر ندیم آرائیں کو صحافتی فرائض انجام دہی کے دوران نامعلوم افراد نے اغواءکر لیا، پولیس ہیلپ لائن 15 اور تھانہ عزیز بھٹی کے ایس ایچ او اطلاع ملنے کے باوجود موقع پر نہ پہنچے، صحافتی حلقوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھے کہ روزنامہ ’پاکستان‘ کے سینئر کرائم رپورٹر ندیم آرائیں تھانہ عزیز بھٹی کی حدود ریلوے سوسائٹی بلاک A میں صحافتی فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ اس دوران 2 نامعلوم مسلحہ افراد اغواءکر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور ندیم آرائیں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر ناصرف موبائل سے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا بلکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس ہیلپ لائن 15 اور ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل افضل کو اطلع دینے کے باوجود بھی پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی اور مغوی ندیم آرائیں کو تھانے آنے کا مشورہ دے دیا۔ اعلی حکام سے اپیل ہے کہ اغوا کاروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور عزیز بھٹی پولیس کے خلاف بھی انکوائری کی جائے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...