وکلا کے حملے کے بعد اب پی آئی سی کی کیا صورتحال ہے ؟افسوسناک خبر سامنے آگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا حملے کے 3 دن بعد بھی علاج و معالجے کی سہولتیں بحال نہیں ہوسکیں جبکہ مریضوں کے آپریشنز اور ٹیسٹوں کا عمل بھی بند ہے۔ ڈاکٹرز تاحال ڈیوٹی پر نہیں آئے جبکہ نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف موجود ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ہسپتال میں صرف انتہائی نگہداشت وارڈ میں مریضوں کا علاج جاری ہے، مریضوں کو مفت ادویات کا سلسلہ دو روز بعد شروع ہوگیا ہے جس پر مریضوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹرثاقب شفیع کے مطابق وکلا حملے سے 7 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، کوشش کریں گے آج ایمرجنسی میں کام شروع ہوجائے۔ڈاکٹرثاقب شفیع کے مطابق وکلاکے حملے کے باعث 2 اموات ہوئیں۔