حکومت نواز شریف سے متعلق عدالت میں کیا کرنے جارہی ہے ؟ تجزیہ کارمظہرعباس نے بتادیا

حکومت نواز شریف سے متعلق عدالت میں کیا کرنے جارہی ہے ؟ تجزیہ کارمظہرعباس نے ...
حکومت نواز شریف سے متعلق عدالت میں کیا کرنے جارہی ہے ؟ تجزیہ کارمظہرعباس نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ جب ن لیگ عدالت میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے میڈیکل رپورٹس پیش کرے گی توحکومت کی طرف سے اس کی مخالفت کی جائیگی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ مجھے اس نظام کے پلیٹ لیٹس 50ہزار سے کم نظر آرہے ہیں اور بڑی تیزی سے کم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کی سیاست نہیں کرنی چاہئے اور نہ کبھی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ جو جیل میں بیمار ہوتے ہیں ، وہ ہسپتال میں جاکر ٹھیک ہوجاتے ہیں، بہت سے لوگ ہیں ان کوجاکر دیکھ لیں کہ ہسپتال میں ان کارویہ کیاہوتاہے اور جیل میں ان کارویہ کیا ہوتاہے ؟

مظہر عباس کا کہنا تھاکہ جب ن لیگ عدالت میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے میڈیکل رپورٹس پیش کرے گی توحکومت کی طرف سے اس کی مخالفت کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی صحت خراب ہے لیکن ہماری یہ تاریخ رہی ہے کہ ہم بیماری کی سیاست کرتے ہیں اور بیماری پر سیاست کرتے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...