نواز شریف سے مضبوط سیاستدان کبھی نہیں دیکھا،حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ

نواز شریف سے مضبوط سیاستدان کبھی نہیں دیکھا،حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ
نواز شریف سے مضبوط سیاستدان کبھی نہیں دیکھا،حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ نواز شریف کی پاکستان میں ایک مضبوط سیاست ہے اور میں نے کبھی اتنا مضبوط سیاستدان نہیں دیکھا جو نواز شریف کی صورت میں پاکستان میں موجود ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے میں سقم ہوتا تو پریشانی زیادہ نہ ہوتی ، اس وقت کئی طاقتیں آپس میں دست و گریباں ہیں، کچھ طاقتیں چاہتی ہیں کہ نواز شریف سے صرف نظر کرکے ملک میں ایک اورجنگ شروع کی جائے لیکن حکومت کو لانے والے کی پریشانی اور ہے ۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ حکومت کواس وقت نواز شریف کی کوئی پریشانی نہیں ہے بلکہ ان کا مسئلہ اپنے گھر کے اندر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی پاکستان میں ایک مضبوط سیاست ہے اور میں نے کبھی اتنا مضبوط سیاستدان نہیں دیکھا جو نواز شریف کی صورت میں پاکستان میں موجود ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...